ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مقداری پابندیاں زیر غور: ایم بی پاٹل

پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مقداری پابندیاں زیر غور: ایم بی پاٹل

Tue, 11 Apr 2017 01:32:01    S.O. News Service

بنگلورو:10/اپریل(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ایم بی پاٹل نے کہا کہ ریاست کے بیشتر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہت گھٹ چکی ہے، جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔ ریاستی حکومت اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پانی کے استعمال کیلئے عوام پر حدیں متعین کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ آج اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ایم بی پاٹل نے کہا کہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں غیر معمولی گراوٹ کے سبب موسم گرما کے دوران صرف ڈیڈ اسٹوریج کاپانی ہی پینے کیلئے استعمال میں لایا جاسکتاہے۔ ماہرین آبپاشی اور آبرسانی کی طرف سے حکومت کو مشورہ دیا گیاہے کہ پینے کے پانی کی سربراہی میں دیہی اور شہری علاقوں میں استعمال کی حدود متعین کرتے ہوئے سربراہی پر روک لگائی جائے۔ پانی کی سطح میں گراوٹ کے سبب حکومت نے پہلے ہی طے کیا ہے کہ زرعی مقاصد کیلئے پانی کی فراہمی فی الوقت نہیں کی جائے گی۔ پینے کیلئے پانی کی فراہمی پر بھی دیہی علاقوں میں فوری طور پر مقداری پابندیاں عائد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیاجارہا ہے۔ مسٹر پاٹل نے کہاکہ فی الوقت آبی ذخائر کے ڈیڈ اسٹوریج میں جتنا پانی ہے وہ پینے کیلئے بھی کافی نہیں ہے۔ ریاست بھر میں تمام آبرسانی ایجنسیوں بشمول بی ڈبلیو ایس ایس بی، کرناٹکا اربن واٹر سپلائی اینڈ ڈرینج بورڈ اور دیگر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ڈیڈ اسٹوریج سے مہیا کرائے جانے والے پانی کی فراہمی محدود اوقا ت میں مقدار کے حساب سے کی جائے۔ 


Share: